پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، محمد عقیل آزاد

پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، محمد عقیل آزاد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد عقیل آزاد، ملک امان اللہ، عبد الستار بزدار، عدیل عباس، سجاد حسین، محمد جلیل، عاطف ستی، فیصل غفور، محمد عمران ودیگر نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی سب سے بڑی اور واحد نمائندہ تنظیم ہے۔جو اساتذہ کے تمام کیڈرز کے مسائل حل کرانے میں دن رات کوشاں ہے۔ اس وقت آئی ٹی اساتذہ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے آئی ٹی اساتذہ کے مسائل کو اپنے ایجنڈا میں شامل کرنے پر تمام آئی ٹی اساتذہ نے پنجاب ٹیچرز یونین کے اس اقدام کو سراہا ہے۔پنجاب بھر کے آئی ٹی اساتذہ پنجاب ٹیچرز یونین کا ہر سطح پر بھر پور ساتھ دیں گے جبکہ پنجاب ٹیچرز یونین کے موثر اور فعال ڈھروں کا متحد ہونا پنجاب کے اساتذہ کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -