بلاول بھٹو بند کمرے میں پریس کانفرنس کرنے کے بجائے کراچی کے مسائل حل کریں

بلاول بھٹو بند کمرے میں پریس کانفرنس کرنے کے بجائے کراچی کے مسائل حل کریں

  

لاہور(پ ر) تحر یک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنٹر ل پنجاب رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام کامطالبہ ہے کہ بلاول بھٹو کمر ے میں بند ہوکر پر یس کانفرنس کرنے کی بجائے اپنی 12سالہ حکومت کی گڈ گورننس کراچی کی سڑکوں پر آکر دیکھیں مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کو وینس بنا دیا ہے وہ اب کراچی میں میٹرو لانچ سروس چلانے کا انتظام کر یں۔

انہوں نے کہا کہ پرچی چیئر مین ابھی سیاسی نابالغ ہے بڑھکے لگا کر اور شور مچا کر کوئی لیڈر نہیں بن جاتا۔

2018کے مسترد شدہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ 2023میں بھی مسترد ہوگا کر پشن اور لوٹ مار بلاول زرداری کے خاندان کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن جیسے استاد سے بلاول سیاست کے گر سیکھ رہے ہیں جو قیامت کی نشانی ہے یہ جتنے مر ضی منفی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں تحر یک انصاف کی حکومت کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتے بلاول زداری شارٹ کٹ راستہ اپنانے کے چکر میں ہیں لیکن عوام سیاسی شعور اور انکے پتلی تماشہ سیاستدانوں کو اچھی طر ح پہچان چکے ہیں وہ انکے کسی مکروہ فر یب میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -