پریس کلب کاہنہ کے عہدیداران کا صحافی علیم شکیل کی وفات پراظہار افسوس
کاہنہ (نامہ نگار)چیئر مین پریس کلب مصطفی آباد بابائے صحافت علیم شکیل کی وفات پر صحافتی تنظیموں میں گہرے افسوس کا اظہار پریس کلب کاہنہ کے عہدیداران مرحوم کی دعائے مغفرت کیلئے پریس کلب مصطفی آباد پہنچ گئے۔ پریس کلب کاہنہ کے چیف ایگذیکٹیو عمر شفیق ملک صدر سید زاہد حسین شاہ چیئر مین سید ماجد علی شاہ،جنرل سیکرٹری سجاد شاکر، شہزاد علی شاہ،حاجی اسلم،غلام رسول،اویس،ساجد حسین شاہ،وقاالحسن،ارشد بھٹی،اور دیگر عہدیداران نے اظہار افسوس مصطفی آباد پریس کلب کے عہدیداران محمد عمران سلفی،ارشد علی شامی ملک محمد اقبال،محمد طاہر میو،با با طارق مقبول،واحد ملک،ملک اصغر علی،سر پرست اعلی زبیر احمد بھٹی سے کیا اس دوران مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔