نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ کرنی چاہیئے،فر ح ناز

نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ کرنی چاہیئے،فر ح ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ وپرفارمرفرح نازنے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،میں سب کا احترام کرتی ہوں،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے۔فرح نازنے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جتنا بھی کام کیا اس سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں۔،ٹی وی،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔
تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔

مزید :

کلچر -