عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا، موسی خان
لاہور (فلم رپورٹر) اداکار موسیٰ خان نے کہا ہے کہ میں نے عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا ہے،شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے اور کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔ یہاں جو بھی مرد یا خاتون اداکار کامیابی کی سیڑھی چڑھنا شروع کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اسے ناکام بنانے کے منصوبے بنائیجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ خدا کی ذات جسے عزت دے اسے کوئی ذلت نہیں دے سکتا لیکن کوئی بھی اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔ موسیٰ خان نے بتایا کہ میں بہت جلد ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ اپنے پرستاروں کے سامنے آؤں گا۔