آگے بڑھنے کیلئے ہمیشہ سیکھنے کی ضرورت ہے،آشا چوہدری

آگے بڑھنے کیلئے ہمیشہ سیکھنے کی ضرورت ہے،آشا چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے کہاہے کہ صرف شوبز ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں انسان ہر روز نیا سیکھتا ہے اور اسے آگے بڑھنے کیلئے سیکھنا بھی چاہیے۔آشا چوہدری نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیتی ہوں اور پھر اس میں سامنے آنے والے کمی کوتاہیاں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں جس سے میرے فن میں نکھار آیا ہے۔ اپنے فن کی خود سب سے بڑی نقاد ہوں اپنی پرفارمنس کا جائزہ لیتی ہوں جس سے مجھے کمی کوتاہیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آشا چوہدری نے کہا کہ مثبت تنقیدکا کبھی بھی برانہیں منایا بلکہ موجودہ دور میں ایسے لوگوں کواپناخیر خواہ سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کسی بھی شعبے سے وابستہ کوئی شخص اگر یہ سمجھ لے کہ وہ پرفیکٹ ہے توسمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا۔

مزید :

کلچر -