سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی، اچھی خان

سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی، اچھی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکاراچھی خان نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی،فلموں کی کامیابی کیلئے موجودہ حالات میں سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی۔ اچھی خان نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ گھروں سے نہیں نکلنا چاہتے ہمیں انہیں سنیما تک لانے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی۔ سب سے پہلے ہمیں فلموں کے سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی لانا ہو گی، سنجیدگی، کامیڈی اور رومانس کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنا ہوگا۔
تاکہ ہر طرح کے لوگ فلم دیکھنے سینما آئیں۔عید پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے۔

مزید :

کلچر -