ہمیشہ ہر ایک کی مدد کے لئے تیار رہتی ہوں، اقراء عزیز

ہمیشہ ہر ایک کی مدد کے لئے تیار رہتی ہوں، اقراء عزیز

  

لاہور (فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریلز ”جھوٹی“، ”سنو چندا“ اور ”رانجھا رانجھا‘‘میں بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت پانے والی اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز اپنے منفرد انداز اور گفتگو کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ڈپریشن جیسی بیماری سے نجات پانے کے حوالے سے کہا کہ میں نے جتنی محبت، خلوص اور پیار اپنے دوستوں کو دیا اس کے بدلے میں اس کا ایک فیصد حصہ بھی انہیں واپس نہیں ملا، جب کسی کو میری ضرورت ہوتی تھی تو میں بڑھ چڑھ کر مدد کے لئے تیار رہتی تھی لیکن جب مجھے ضرورت ہوتی تھی تو تب کوئی بھی میرے کام نہیں آتا اور یہی وہ باتیں ہیں جوکہ مجھے ڈپریشن میں مبتلا رکھتی تھیں۔

مزید :

کلچر -