کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے،سائرہ

کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے،سائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاکہ کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے۔ تھوڑا مگرصاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھے اچھا مانتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنابھی گایا ہے دل سے گایا ہے اوراسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے، موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے۔سائرہ نسیم نے کہاکہ بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی اس بغیر استاد کے صرف ٹائم پاس کرنے کیلئے اس شعبے میں آتے ہیں انہیں کامیابی نہیں ملتی۔

مزید :

کلچر -