معیاری کام ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، گوشی خان

  معیاری کام ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، گوشی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئرکامیڈین گوشی خان نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم میں کام کرنے کے باوجود سٹیج ڈرامے کا چسکا ابھی تک میرے ساتھ چپکا ہوا ہے اور میرا دل کرتا ہے اسی لئے میں سٹیج ڈرامہ میں کام کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایک زمانے میں سٹیج ڈرامے میں ولگیرٹی کا تصور تک نہیں تھا مگر بعد میں کاروبار کرنے والے لوگ سٹیج ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے اور انہوں نے سٹیج ڈرامے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ۔گوشی خان نے کہا کہ میں آج بھی اس ڈرامے میں کام کرتا ہوں جس میں لوگوں کے لئے طنزو مزاح کے ساتھ اصلاح کا پہلو ہوتا ہے اور مستقبل میں بھی صرف معیاری کام ہی میری اولین ترجیح ہوگی۔

مزید :

کلچر -