عید الاضحی پر تین ٹیلی فلمیں نجی ٹی وی چینلز سے نشر کی جائیں گی

عید الاضحی پر تین ٹیلی فلمیں نجی ٹی وی چینلز سے نشر کی جائیں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)عید الاضحی پر تین ٹیلی فلمیں نجی ٹی وی چینلز سے نشر کی جائیں گی۔ ٹی این آئی پروڈکشن کی ٹیلی فلم ”فلم گھر کے نہ گھاٹ کے“ کی کاسٹ میں جاوید شیخ، عمران رضا، شہروز،صدف،عروسہ،احمد حسن، زالہ سر جدی اور دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ پراجیکٹ کو افتخار عفی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ٹیلی فلم ”لڈو کی لیڈی“اور ”رجو“ کی کاسٹ میں عمران رضا،جبران عمران،ہمایوں سعید،اعجاز اسلم اور دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔”لڈو کی لیڈی“ کی ڈائریکشن ارم بنت شاہد جبکہ ”رجو“ کی ڈائریکشن کے فرائض فرقان ٹی صدیقی نے سر انجام دئیے ہیں۔ عمران رضا نے بتایا کہ تینوں ٹیلی فلمیں مزاحیہ ہیں اور دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئیں گی۔

مزید :

کلچر -