بدقسمتی سے ہم دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں،میرا

بدقسمتی سے ہم دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں،میرا

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں،لوگ منہ پرا?پ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظو ں میں ممکن نہیں۔میرانے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں اور بعد میں بھی اچھے الفاظ میں تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتی۔ شوبز کی دنیا میں خاص طور پر خواتین اداکاراؤں میں حسد انتہا پر ہے۔

کوئی بھی آپ کو کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا ہمیشہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار کی بجائے بلا خوف و خطر حق اور سچ کی بات کرنی چاہیے۔

مزید :

کلچر -