شارٹ کٹ سے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی، ریشم

 شارٹ کٹ سے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی، ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ریشم کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے،اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ انصاف کرے۔ ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارت اور ترکی کے ڈراموں کو مات دے دی ہے۔ریشم کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈراموں کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کو پاکستانی ڈراموں نے سدھارنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری ر تھا لیکن آج جب سٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ریشم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -