مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں،حمنہ

    مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں،حمنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے بی ایس سی فیزیکل ایجوکیشن کی طالبہ اور بے پناہ صلاحیتوں کی مالک کراٹے پلیئر حمنہ اورنگ زیب براؤنز بیلٹ نے کہا ہے کہ مارشل آرٹ کی دُنیا میں اپنے شاندار کھیل سے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں،میرے والدین کی بھی خواہش ہے کہ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔ اور اپنے شاندار کھیل سے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔ اس کے لئے میں بہت زیادہ محنت کررہی ہوں۔
اور امید ہے کہ میری محنت رنگ لیکرآئے گی۔