ٹی 20ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آج، ایونٹ ملتوی ہونے کا امکان

        ٹی 20ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آج، ایونٹ ملتوی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مستقبل کا فیصلہ آج آئی سی سی کے ویڈیو لنک اجلاس میں متوقع ہے تاہم ایونٹ کے التواء کی صورت میں آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی راہ آسان ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے آج ویڈیو لنک اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے دوران رکن ممالک کے نمائندوں سے رائے طلب کی جائے گی تاہم امکان یہی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ کو آئندہ برس تک ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی میگا ایونٹ بھی بھارت میں شیڈول ہے لہٰذا اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ایک سال کے دوران ٹورنامنٹ کا انعقاد دو مرتبہ کس طرح ممکن ہوگا۔دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ بے چینی کے ساتھ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التواء کا منتظر ہے تاکہ آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے راہ ہموار کی جا سکے جس نے 26 ستمبر سے 7 نومبر کے دوران ممکنہ ونڈو تلاش کرکے ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے کا پلان بھی بنا لیا ہے مگر حتمی فیصلہ اسی وقت کیا جائے گا جب گورننگ باڈی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا اعلان کردے گی۔امارات کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ نے یو اے ای کا انتخاب کیا تو وہ میزبانی کیلئے تیار ہیں جس کیلئے حکومتی اجازت بھی حاصل کرلی جائے گی۔