پاکستانی بیٹسمین خوش دل ان فٹ،3 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور
مانچسٹر (نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین خوش دل شاہ انجری کے باعث تین ہفتوں کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے ان کو گزشتہ روز ڈربی شائر میں پریکٹس کے دوران بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی ڈاکٹروں نے ان کو تین ہفتوں تک کا آرام کرنے کامشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ اب تین ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اور وہ اب 24 جولائی سے شروع ہونے والے انٹرا سکواڈ میچ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ان کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث کھیل سے دور ہونے کا دکھ ہے قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ہے انجری سے نجات حاصل کرکے امید ہے کہ قومی ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا۔