ویمن کرکٹرز نے کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی

      ویمن کرکٹرز نے کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑیوں نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی۔کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ گیند اور پچ چھوٹا کرنے کے حق میں نہیں ہوں، مقابلہ ختم ہو جائے گا۔آل راونڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ گیند اور پچ چھوٹا کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، ویمن کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ رہی، ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اس کی مثال ہے۔ قومی کرکٹر کائنات حفیظ کا کہنا ہے کہ تبدیلیوں کی ابھی ضرورت نہیں ہے، ویمن کرکٹ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

ناہیدہ خان نے کہا کہ گیند کا سائز چھوٹا ہونا چاہیے لیکن پچ میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، چھوٹی گیند پر گرپ بڑھے گی، سوئنگ اور اسپیڈ پر فرق پڑے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -