سرفراز احمد کی بیٹے کیساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل
کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئیجس میں وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کے ساتھ گانا ’تیرے جیسا یار کہاں‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ویڈیو میں سرفراز احمد کا بیٹا عبداللّہ سرفراز بھی بڑے ہی پْرجوش انداز میں اپنے والد کے ساتھ ساتھ گانا گنگنا رہا ہے۔سرفراز احمد نے ویڈیو پر اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آئی لو یو میری جان بھی لکھا۔