انٹرنیشنل ہاکی پلیئرتہمینہ پیا گھر سدھار گئیں

      انٹرنیشنل ہاکی پلیئرتہمینہ پیا گھر سدھار گئیں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی تہمینہ رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹرنیشنل ہاکی پلیئر تہمینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تہمینہ کے جیون ساتھی راؤسلیم کسٹم آفیسر ہیں، شادی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، اور کویڈ 19 کے سبب تقریب میں دلہا و دلہن کے قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ہاکی پلیئر تہمینہ ایشیا کپ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ 2018 میں پاکستان ویمن ٹیم میں شامل تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -