کمیونٹی پولیسنگ سے شہریوں کی نشاندہی سے کرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے: اشفاق خان
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ کمیونٹی انگیجمنٹ سے عوام اور پولیس میں فاصلہ کم اور اعتماد بحال ہوتا ہے۔کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے شہریوں کی نشاندہی اور مدد سے کرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔تھانہ محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی ہے، ایس ایچ اوز کو بااختیار بنائیں گے۔رینک کوئی بھی ہو کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں صدر ڈویڑن کے انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس میں پولیس افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی صدر سید غضنفر علی، سرکل افسران سمیت ایس ایچ اوزنے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اجلاس میں صدرڈویڑن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی سید غضنفر علی نے ڈی آئی جی آپریشنز کو صدر ڈویڑن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ڈویڑن میں ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت گزشہ 10 دن میں 2401 نجی ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر معاملات کنٹرول کرنے کیلئے تھانوں کی سطح پر فیلڈ اینٹی رائٹ فورس تشکیل دے رہے ہیں۔ تمام ڈویڑن میں کوئیک رسپانس ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتھال سے نمٹنے کیلئے موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں صدر ڈویڑن کی 973 مجالس اور 106 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ایس ایچ اوز لاء اینڈ آرڈر کے معاملات مقامی سطح پر حل کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کورونا وباء سے درپیش چیلنجز میں بھی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ہوئے ہے۔ خدمت مراکزمقررہ اوقات میں شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔موبائل خدمت مرکز پر آنے والے شہری سماجی فاصلہ سمیت حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیروالٹن روڈڈیفنس اے، منگل ایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس بی، بدھ باٹا پور،جمعرات الرحیم گارڈن، جمعہ گلدشت کالونی اوربروز ہفتہ بٹ چوک غازی آبادفرائض سرانجام دے گا۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ خدمت مراکز میں شہریوں کوایک ہی چھت تلے کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔