گوجرانوالہ: ڈکیتی چوری میں ملوث 6اشتہاری، 1منشیات فروش گرفتار

  گوجرانوالہ: ڈکیتی چوری میں ملوث 6اشتہاری، 1منشیات فروش گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) سٹی ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ سرفراز انجم سیکھو نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملوث کیٹیگری اے اور بی کے چھ مجرمان اشتہاریوں اور ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا منشیات فروش کے قبضہ سے1020 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں مصطفی،محمد انتظار،علی حسن،نوید،مقبول،نعیم اور نزاکت علی شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتاری پر مقامی لوگوں کا ضلعی پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسررائے بابر سعیدنے کہا ہے کہ امن کی بحالی کی جانب کامیابی کا سفر جاری رہے گا۔سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرکے عوام کو پرْ اعتماد ماحول فراہم کریں گے۔سی پی اونے اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ علی پور چٹھہ سرفراز انجم سیکھو اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -