ساندہ، ٹریفک حادثہ میں 8سالہ بچہ جاں بحق،والدسمیت 4زخمی

ساندہ، ٹریفک حادثہ میں 8سالہ بچہ جاں بحق،والدسمیت 4زخمی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ساندہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں بچہ جاں بحق ہوگیا،جبکہ والد سمیت 4 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے بند روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں۔موٹرسائیکل سوار 8 سالہ آیان عامر موقع پر جاں بحق والد عامر۔والدہ اور بہن زخمی ہو گئی جبکہ ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال جبکہ بچے کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے مزید قانونی کارروائی درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -