پولیس کارروائی میں جواریا علی رضا ساتھیوں سمیت گرفتار

پولیس کارروائی میں جواریا علی رضا ساتھیوں سمیت گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار پولیس کی کارروائی۔بدنام زمانہ جواریا علی رضا عرف شیرازی اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار پولیس نے بدنام زمانہ جواریے علی رضا کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران جوا کھیلتے ہوئے علی ارضا،افضال اور فیضان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی اور 2آٹو میٹک رائفل، پسٹل 9 ایم ایم،9 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اغواء،بھتہ خوری، قمار بازی ناجائز اسلحہ رکھنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان نے تین روز قبل سبزہ زار کے علاقہ میں شہری کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے بعد ازاں ملزمان 10 لاکھ بھتہ وصول کرنے کے بعد شہری سے مزید 20 لاکھ بھتہ کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -