جعلی کرنسی کا کاروبارکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جعلی کرنسی کا کاروبارکرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جعلی کرنسی بنانے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار،قبضہ سے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی اورجعلی کرنسی تیار کرنے والے آلات برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد شاہد پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد انسپکٹر بشیر احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی تیار کرکے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا بین الاضلاعی 5رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے سے زائدتیار شدہ جعلی کرنسی اور جعلی کرنسی تیار کرنے والے آلات برآمدکرلیے۔ گرفتارملزمان میں فیاض حسین ولد غلام فرید قوم ڈار سکنہ مبارک پور،امجد خان ولد محمد طالب قوم پٹھان سکنہ 52/KBبورے والا،رشید احمد ولد اللہ دتہ قوم شیخ سکنہ 8/FW،علی احمد ولد ولی محمد قوم جوئیہ سکنہ 5/FW اور سرفراز حسین ولد اکبر علی قوم سید سکنہ7/FWشامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا عید قرباں پر مویشی منڈیوں میں سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا پلان تھا. سادہ لوح دیہاتی سارا سال مال مویشی کی پرورش کرتے ہیں اور قربانی کے موقع پر انہیں فروخت کر کے اپنے بچوں کیلئے پورے سال کی روزی کا بندوبست کرتے ہیں. یہ مجرمان ان سادہ لوگوں کی روزی چھیننا چاہتے تھے جن کو ضلعی پولیس نے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کا ساتھ دیں۔ڈی پی او قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس بڑی کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -