پولیس کارروائی، پتنگیں اور ڈوریں سپلائی کرنیوالا گروہ کے 2ارکان گرفتار

        پولیس کارروائی، پتنگیں اور ڈوریں سپلائی کرنیوالا گروہ کے 2ارکان ...

  

لاہور(خبرنگار)ایس پی کینٹ ڈویڑن فرقان بلال کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد انسپکٹرمیا ں انجم توقیر شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگیں اورڈورے سپلائی کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتا ر کرلیا ہے اوران کے قبضہ سے 600پتنگیں اوربھاری مقدار میں ڈورے برآمد کرلی ہے۔ ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق سی سی پی اورلاہورذوالفقار حمید اورڈی آئی جی آپر یشن لاہورمحمد اشفاق خاں کے احکامات کی روشنی میں کینٹ ڈویڑن میں پتنگ سازی اورپتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹی میں تشکیل دی گئی ہیں جس میں ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی سرکل رانا ندیم یاسین کی نگرانی میں ایس ایچ او غازی آباد انسپکٹر میا ں انجم توقیر،سب انسپکٹر رومان اقبال اورسب انسپکٹراصغر علی سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر نظام آباد سولنگ روڈ پرواقع ایک کارخانہ پر چھاپہ مار کر600سے زائد تیار پتنگیں بھاری مقدار میں پتنگوں کا خام مال سمیت بڑی مقدار میں ڈوربرآمد کرلی ہے۔ ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق پتنگیں تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپے کے دوران کارخانے کے مالک اسد نظام اوراس کے ساتھی محمد نوید کو گرفتارکرلیا گیا ہے اورملزمان نے پتنگیں اور گڈے تیار کرنے کیلئے کارخانہ بنا رکھا تھا اورپتنگیں تیا رکرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق پتنگ سازی کے دھندہ میں ملوث ملزمان کا تعلق پتنگ سازوں کے ایک منظم گروہ سے ہے۔

اورپتنگیں تیا رکرکے رات کے اندھیرے میں ٹیلی فون کالز کے ذریعے آرڈر بک کرکے سپلائی کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -