امن و امان اور عوام میں احسا س تحفظ پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے: جمیل ظفر

  امن و امان اور عوام میں احسا س تحفظ پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے: ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے شہر کی مختلف مقامات پر 30 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر 106 سے زائد پلاٹونز نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے تناظر میں روزانہ کی بنیاد پر 138 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔ جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 14 کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر آپریشن ونگ کے 178 جبکہ 110 سکیورٹی ڈویڑن کے جوانوں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔اہلکاروں نے ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کئے۔ لاہور پولیس کی تمام ڈویڑن کے زیر استعمال گاڑیوں کی انسپیکشن کی گئی۔مرحلہ وار لاہور پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کی انسپیکشن کی جائے گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن پر تعینات پولیس اہلکاران کو ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس لائنز و دیگر اہم دفاتر اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں میں ماسک، سینٹائزر اور گلوز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔تمام سٹاف میں سیفٹی ماسک اور ہینڈ گلوز تقسیم کیے گئے اور ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -