فیروزوالہ،امامیہ کالونی پھاٹک پر شہر ی سے تین لاکھ کی ڈکیتی

فیروزوالہ،امامیہ کالونی پھاٹک پر شہر ی سے تین لاکھ کی ڈکیتی

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل سوار ثاقب علی کو لوٹ لیا ڈاکو ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے ونڈالہ نہر پر موٹر سائیکل کو روک کر لوٹ لیا اس سے نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکوؤں نے کار سوار عدنان کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ان سے زیورات، نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈھامکے کے قریب ڈاکوؤں نے عرفان کو روک کر لوٹ لیا نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔

مزید :

علاقائی -