ڈسکہ: شادی سے انکار پر ماں نے حقیقی بیٹی کا گال دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈسکہ: شادی سے انکار پر ماں نے حقیقی بیٹی کا گال دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)شادی سے انکار پر والدہ نے گلہ دبا کر حقیقی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق آڈھا کی رہائشی ریحانہ کوثر کی بیٹی شمائلہ شہزادی نے گھروں کی اجازت کے بغیر پسند کی شادی کر لی جس پر اس کے والدہ ریحانہ کوثر نے دباؤ ڈال کر اس کی طلاق کروادی گذشتہ روز ریحانہ کوثر کی شادی شدہ بیٹی آمنہ شہزادی اپنے خاوند کے ہمراہ گھر آئی ہو ئی تھی کہ شور کی آواز سن کر دیکھا کہ اس کی والدہ ریحانہ کوثر نے گلہ دبا کر اس کی ہمشیرہ شمائلہ شہزادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا وجہ عناد یہ ہے مقتولہ شمائلہ شہزادی کی والدہ ریحانہ کوثر اس کی اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس سے مقتولہ نے انکار کر دیا تھا جس کا ملزمہ کو رنج تھا تھانہ موترہ پولیس نے مقتولہ کی ہمشیرہ آمنہ شہزادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -