ریلوے کی لکڑی چوری کرنیوالے ریلوے ملازم سرغنہ سمیت پورا گینگ گرفتار

ریلوے کی لکڑی چوری کرنیوالے ریلوے ملازم سرغنہ سمیت پورا گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیرآباد(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)ریلوے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریلوے اراضی سے قیمتی درخت چوری کاٹ کر لکڑی فروخت کرنے والے گینگ کو ریلوے ملازم سرغنہ ثاقب بیگ سمیت گرفتار کرلیا۔

 ایس ایچ او ریلوے محمد صدیق کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او رانا عبد الجبار اور ساتھیوں رانا عاشق، محمد اسلم، محمد زاہد اور دیگر نے گاؤں گورالہ ریلوے پھاٹک نمبر 59 کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کے گینگ میٹ ملزم ثاقب بیگ اور ساتھیوں جمشید خان، ممتاز حسین،فیصل عباس، منظور حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی کے علاوہ موقعہ پر کٹے ہوئے درخت برآمد کر لئے۔ ریلوے پولیس کے اہلکار ایڈیشنل ایس ایچ او رانا عبدالجبار نے بتایا کہ مخبر خاص کی اطلاع پر ملزمان کو درخت اور لکڑی چوری کرتے پکڑا گیا ہے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا پکڑے گئے ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہری حلقوں نے ریلوے پولیس کو کامیاب کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -