ٹریفک وارڈنز نے منڈیوں میں شہریوں کیلئے کورونا آگاہی مہم شروع کر دی

  ٹریفک وارڈنز نے منڈیوں میں شہریوں کیلئے کورونا آگاہی مہم شروع کر دی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز نے منڈیوں میں آنے والے شہریوں کیلیے کورونا آگاہی مہم بھی شروع کر دی، وارڈنز منڈیوں میگا فونز کے ذریعے شہریوں کو ایجوکیٹ کرنے لگے، جبکہ شہر کی 12 منڈیوں میں کورونا آگاہی،گائیڈ لائنز پر مبنی پمفلٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا، شہری بغیر ماسک منڈیوں کا رخ نہ کریں اور بچوں اور بزرگوں کا ساتھ نہ لانے کے پیغامات نشر کئے جاتے رہے، تفصیلات کے مطابق سید حماد عابد کی ہدایت پر شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے، سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ شہر کے مضافاتی علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد میں منڈیوں کا رک کرے گی، کورونا وباء کے پیش نظر بہت ضروری ہے کہ آنء والے شہریوں کو کورونا وباء سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر بارے ایجوکیٹ کیا جائے، تاکہ ہم وائرس کو شکست دیتے ہوئے دوبارہ زندگی کا سفر شروع کر سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے، مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک پلان کے مطابق ڈویعنل افسران کی نگرانی میں 40 انسپکٹرز اور 326 وارڈنز جبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 07 فوک لفٹرز میں لگائے گئے ہیں، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال دو گنا اضافی نفری لگائی گئی ہے، تاکہ شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ علاوہ ازیں وارڈنز کو نوسر بازوں مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کیں گئیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -