ننکانہ،نہر میں نہاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

  ننکانہ،نہر میں نہاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دوستوں کے ساتھ نہر میں نہاتے ہوئے 16 سالہ نوجوان ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیخاں سانگلہ ہل کے رہائشی شہباز کا 16سالہ بیٹا نعمان علی دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور ڈوبنے والے لڑکے کی نعش نہر سے نکال کر پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی۔

مزید :

علاقائی -