پولیس، رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں،8سمگلر گرفتار،20کلو چرس برآمد
فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)سرکل فیروزوالہ پولیس، مریدکے اور رینجر پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے دو سمگلروں سمیت آٹھ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بیس کلو چرس برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے رینجر پولیس کے سب انسپکٹر امیر الدین نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ غازی ککہ بارڈر کے قریب ناکہ بندی کرکے د وسمگلروں بابر حسین اور محمد عمران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار کلو چرس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی فیروزوالہ پولیس نے رینجر حکام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ فیروزوالہ سرکل اور مریدکے سرکل پولیس نے چھاپے مار کر خاتون سمیت چھ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سولہ کلو چرس برآمد کر لیاور مقدمات درج کر لیے۔