صوبائی دارالحکومت، چوری ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں کے مال و زر سمیت موٹر سائیکل، گاڑیاں چھین لی گئیں

صوبائی دارالحکومت، چوری ڈکیتی کی وارداتیں، لاکھوں کے مال و زر سمیت موٹر ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فرقان کے گھر سے5 لاکھ35 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔برکی میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر سے 4لاکھ50ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے منیر کے گھر گھس کر 3لاکھ 10ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سہیل کے گھر سے 2لاکھ15ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے احد حسن کے گھر سے 3لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا -لوئر مال میں ڈاکوؤں نے رضوان سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عامر سے35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے امین سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ ہربنس پورہ اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں اور لاری اڈا۔شیراکوٹ اور مسلم ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -