سرگودھا، معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل، دوسرا زخمی، ملزمان گرفتار
سرگودھا(بیورو رپورٹ) تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر29شمالی میں ملزمان صفدر حیات، محمد قاسم اور محمد عاصم نے معمولی تلخ کلامی پروقار اسلم کو قتل جبکہ خالق داد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈی ایس پی صدرسرکل اخترعلی وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر پر مشتمل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئے۔ تھانہ صدر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد عمر، خاور اقبال اور کنسٹیبل عبدالرشید نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ملزمان صفدر حیات ولد محمد امیر، محمد قاسم اورمحمد عاصم پسران صفدر حیات کو موقع سے گرفتارکرلیا ہے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کونقدانعام سے نوازا۔