مانگا منڈی، اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی، 2مزدور جاں بحق، 3زخمی

مانگا منڈی، اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی، 2مزدور جاں بحق، 3زخمی

  

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے علاقے میں اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں 2مزدور جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ شامکے بھٹیاں اینٹوں کی بھری ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور اینٹوں کے نیچے دب کر جاں بحق اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت جبران اور محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے,پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالی کا ٹاء راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا, مزدور ٹرالی میں موجود اینٹوں کے اوپر سو رہے تھے ٹرالی الٹنے کے نتیجے میں وہ اینٹوں تلے دب گئے۔

مزید :

علاقائی -