پولیس بازاروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ کو مو ثر کریں،ڈی آئی جی
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشننز اشفاق خان نے کہا کہ پولیس مارکیٹوں اور بازاروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تاجروں کی مشاورت سے پٹرولنگ کو مو ثر کریں۔موٹر سائیکل چوری، رابری، اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے تدارک کے لئے مربوط لائحہ عمل اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز قتل اور اقدام قتل کے واقعات سے بچنے کیلئے انسدادی کاروائیاں کریں۔ تھانوں کو تمام وسائل فراہم کریں گے، وہیکلز اور لاجسٹک کے معاملات بہتر بنا رہے ہیں۔ اشفاق خان نے مزید کہا کہ عید، محرم اور دیگر حساس مواقع پر غیرحاضر ہونے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔