شیخوپورہ،2ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق،6افراد زخمی

شیخوپورہ،2ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق،6افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ/ جوئیانوالہ (بیورورپورٹ/نامہ نگار) ٹریفک کے2مختلف حادثات کے نتیجہ میں 1خاتون جان بحق دوبچوں اورخواتین سمیت6افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ اور لاش کو متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا،بدوروڈ کاہنیانوالہ کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کوٹکر حادثہ کے نتیجہ میں خاتون ثمینہ جان بحق الیاس مسیح اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے،دوسرا حادثہ قلعہ ستار شاہ کوٹ پنڈی داس روڈ پر تیزرفتار بے قابو رکشہ اچانک الٹ گیا حادثہ کے نتیجہ میں 11سالہ جمال،6ماہ کی ایمن دخترجنید،19سالہ آمنہ،اور سلیم زخمی ہوگئے جن کو ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -