پاکستان کی پہلی ورچوئیل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپور اگست میں منعقد ہو گی

پاکستان کی پہلی ورچوئیل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپور اگست میں منعقد ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی پہلی ورچوئیل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو اگست2020ء میں منعقد ہوگی۔ ملک میں منعقد کی جانے والی پہلی 5روزہ ورچوئیل نمائش اور کانفرنس 24تا 28اگست 2020ء کو منعقد ہوگی۔ ٹریڈ پروموشن گروپ ایوینٹیج کے زیر انتظام منعقد کرائی جانے والی نمائش و کانفرنس سے ملک میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے شعبہ سے منسلک اداروں کے باہمی رابطوں، تجارت اور کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔ایکسپو نمائش اور کانفرنس کے منتظمین نے کہا ہے کہ پانچ روزہ ملک کی پہلی ایکسپو کے دوران ایک جامع ورچوئیل نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جہاں ہر سپلائیرز، مینو فیکچررز، درآمدکنندگان اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے کسی بھی وباء سے تحفظ اور کنٹرول کے حوالے سے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مختلف مخصوص شعبوں کے مسائل اور اس حوالے سے دستیاب مواقع سے آگاہی اور معلومات کیلئے ویب نارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -