سٹیٹ بنک سکیم کے تحت 12لاکھ 14ہزار619ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

  سٹیٹ بنک سکیم کے تحت 12لاکھ 14ہزار619ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) کورونا وائرس کی وباء کے دوران روزگارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت اب تک12لاکھ، 14ہزار،619ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے۔

، سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین وآوٹ سورس کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ سکیم کے تحت اپریل 2020ء سے جون 2020ء کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرسکتے ہیں، فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لے سکیں گے

مزید :

کامرس -