پاکستان کو ایران کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت،خواجہ حبیب

پاکستان کو ایران کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت،خواجہ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدرخواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بھارت کوچاہ بہاراور گیس منصوبے سے الگ کرنا مودی سرکار کیلئے بڑاتجارتی دھچکا ہے،پاکستان کو خطے کی بدلتی صورت حال سے فائدہ اٹھانے اور تہران کیساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ازسرنو اقدامات کرنا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران سے آنے والے تجارتی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جتنی تجارت ایران کیساتھ ہو سکتی ہے کسی اور ملک سے نہیں ہو سکتی،امریکی پابندیوں کی پروا ہ کیے بغیر پاکستان کو ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے چین کی طرز کا آزاد تجارتی معاہدہ کرنا چاہیے۔
جبکہ توانائی ضرورت پوری کرنے کے لئے گیس منصوبے کو فوری مکمل کرنا چاہیے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی میں دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر تاریخی سنگ میل ہو گی،ملک کو ایسے اور بھی ڈیمزدرکار ہیں۔خاص طور پر کالا باغ ڈیم جس کی افادیت بھاشا ڈیم سے بھی دس گنا زیادہ ہے حکومت کو اتفاق رائے کیلئے قومی سطح کے مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔انہوں نے ہمیں پانی اور بجلی کی فوری ضرورت ہے اور اس کیلئے ممکنہ حد تک جتنے بھی ڈیمزاور ذخائر بن سکتے ہیں ضرور بنانے چاہئیں۔

مزید :

کامرس -