بوستا سپیشل اکنامک زون“ کا آغاز، سرمایہ کاروں کو مختلف ٹیکس مراعات فراہم کی جائینگی

بوستا سپیشل اکنامک زون“ کا آغاز، سرمایہ کاروں کو مختلف ٹیکس مراعات فراہم کی ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت ”بوستان سپیشل اکنامک زون“ شروع کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر سرمایہ کاروں کو مختلف ٹیکس مراعات فراہم کی جائینگی۔ بوستان سپیشل اکنامک زون کے حوالہ سے سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مشترکہ ترقی کے دور میں ایک خواب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے روٹ پر قائم کیا جانے والا خصوصی اقتصادی زون کوئٹہ ایئرپورٹ سے 16کلو میٹر جبکہ کوئٹہ ڈرائی پورٹ سے صرف 29کلو میٹر دوری پر ہے۔ 200ایکڑ رقبہ پر قائم کئے جانے والے خصوصی زون میں معدنیات کی ریفائیننگ، فوڈ پراسیسنگ، ادویہ سازی، انجینئرنگ اور سلاٹرہاؤسز پر سرمایہ کاری کا سنہری موقع ہے۔ اتھارٹی زون میں بجلی، پانی، گیس کے علاوہ عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی

مزید :

کامرس -