سندس فاونڈیشن تھلیسمییامیں مبتلا بچوں کا فی سبیل علاج کر رہی ہے
لاہور(پ ر)تمام مسالک نے متفقہ طور پر سندس فاونڈیشن جو عرصہ 23سال سے تھلیسمییا(جسم میں خون نہ بننا) اورہیموفیلیا (خون بہنے کا مرض)کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں اوربچیوں کا فی سبیل علاج کر رہے ہیں کہ بارے کہا ہے کہ عہد کورونامیں جو پابندیاں حج اور عمرہ پر لگی ہے ایسے حالات میں جو لوگ نفلی حج اور عمرہ پر جانا چاہتے تھے لیکن حکومتی پابندیوں کی وجہ سے نہیں جاسکے وہ اپنی رقم سندس فاؤنڈیشن کے مریضوں کے لئے وقف کر سکتے ہیں،فرض حج پر جانے والے خواتین و مرد بھی واپس ہونے والی ساری رقم اور کچھ رقم ان مریضوں کو دے سکتے ہیں لیکن فرض حج اپنی جگہ برقرار رہے گا اگر اللہ نے آئندہ توفیق دی تو پھر فرض حج کریں۔جن حضرات کی اس سال حج بیت اللہ کی تیاری تھی لیکن کورونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے حج پر نہیں جا سکے وہ حج کے لئے جمع شدہ رقم سندس فاؤنڈیشن میں زیرعلاج غریبوں مسکینوں پرخرچ کریں،دین اسلام عالمگیر مذہب ہے یہ ہر انسان کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان کے اور کوآرڈینیٹر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے لاہور پریس کلب میں مفتیان کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ تنظیم اتحاد امت پاکستان کے شریعہ بورڈ کے مفتیان کرام اور لاہور کراچی راولپنڈی اوراسلام آباد کے تمام مسالک کے بڑے مدارس کے دارالافتاء اورمہتمم جن میں جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی،جامعہ المنتظرکے علامہ نیاز حسین نقوی،متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا طاہرمحمو د اشرفی،جامعہ رضویہ ماڈل ٹاون لاہور کے مہتمم مفتی محمد وحید سرور قادری،جامعہ احتشامیہ کراچی کے بانی سینیٹرعلامہ تنویر الحق تھانوی،جامعۃ العالمی سواداعظم حقیقی کراچی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی،جامعہ اہل حدیث لاہور مولانا عبدالوہاب روپڑی،جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ حافظ زبیر ظہیر،جامعۃ الصفہ کراچی کے مفتی محمد زبیر،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ سید قنبر عباس نقوی کراچی،ممتاز اہل حدیث عالم دین اورمدیر کلیۃ البنات العربیہ کراچی ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی،جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے پرنسپل مفتی گلزار احمد نعیمی،اہل تشیع عالم دین اوروحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس اسلام آباد،شیعہ عالم دین اور امت واحدہ کے امیر علامہ محمد امین شہیدی اسلام آباد،سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی اسلام آباد،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل حکومت پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلام آباد،مولانا قاری زاوربہادر مہتمم دارالعلوم جامعہ محمدیہ رضویہ لاہور،مفتی محمد قیصر شہزاد نعیمی،مولانا مفتی عبدالطیف قا دری،مولانا عبداللہ ثاقب،مولانا مختار احمد صدیقی،مفتی محمد عمربسرا،مفتی محمد انوار،مفتی محمد ندیم قمر،مولانا حکیم محمد سرور،مفتی محمد شفقت یوسفی،مولانا عاصم مخدوم،مولانا اصغر عارف چشتی،مولانا کاظم رضا نقوی،مولانا نعیم جاوید نوری،اور دیگر شامل ہیں۔پریس کانفرنس میں صدر فاؤنڈیشن محمد یاسین خان نے علماء کا شکریہ ادا کیا۔