انکم ٹیکس کی 5 کروڑ روپے کے ری فنڈنگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی

انکم ٹیکس کی 5 کروڑ روپے کے ری فنڈنگ آئندہ ہفتے شروع ہوگی

  

اسلام آباد (آن لائن) انکم ٹیکس کی 5 کروڑ روپے تک کے ری فنڈز کی ادائیگی کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ری فنڈز کی ادائیگی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال میں 140 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز اداکئے ہیں جومالی سال 2018-19 ء کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔پہلے مرحلہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے تک کے انکم ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔ 5 کروڑ روپے تک کے انکم ٹیکس ری فنڈز اگلے مرحلہ میں ادا کئے جائیں گے، یہ کام آئندہ دو ہفتوں میں مکمل ہوگا، 5 کروڑ روپے تک کے انکم ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی کومکمل کرنے پر40 ارب روپے خرچ ہوں گے۔حکومت نے ایف بی آر کو باقی ماندہ ری فنڈز کی ادائیگی کیلئے واضح روڈمیپ اورحکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

کامرس -