ٹیکس دہندگان کیلئے ایف بی آر سے الگ فورم بنانیکی ضرورت ہے،سید حسن علی

ٹیکس دہندگان کیلئے ایف بی آر سے الگ فورم بنانیکی ضرورت ہے،سید حسن علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ قوانین میں تضاد اور نوٹسز کے اجراء کے بعد مقدمہ بازی سے ہر سالوں اربوں روپے کا ٹیکس ضائع ہو رہا ہے، ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ایف بی آر سے الگ ایک فورم بنانے کی ضرورت ہے جس کا اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قیام عمل میں لایا جائے،44لاکھ این ٹی این ہولڈرز،32لاکھ کمرشل میٹرز اور سوا لاکھ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں لیکن گوشوارے 24لاکھ ہیں اور ان میں سے بھی 8لاکھ گوشوارے زیرو ٹیکس کے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ٹیکس ماہرین کے ہمراہ مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید حسن علی قادری نے کہا کہ بی ٹی بی کو جب سے ایف بی آر نے ڈائریکٹوریت جنرل بنایا ہے اس کی کارکردگی صفر ہے۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں اور اگر حکومت صرف ایف بی آر پر ہی اکتفا کرے گی تو کبھی بھی اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے،نظر ثانی شدہ ٹیکس اہداف کو حاصل کرنا کوئی بڑی کامیابی نہیں بلکہ کامیابی ہے کہ ہر سال ٹیک نیٹ میں اضافہ ہوا تاکہ معیشت کو تقویت ملے۔ حسن علی قادری نے کہا کہ ایف بی آر کی مانیٹرنگ کیلئے سختی سے ااقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
کیونکہ اس میں موجود بعض افسران اور ملازمین ٹیکس اکٹھا کرنے کی حکومتی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مزید :

کامرس -