مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی

مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، سپیکر قومی اسمبلی

  

اسلام آباد(این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ اتوار کو کشمیری عوام کی جانب سے منائے جانے والے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہاکہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ گزشتہ 11 ماہ سے کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے جبری لاک ڈاؤن جاری ہے، 72 سالوں سے کشمیری عوام اپنی جدو جہد آزادی کی جنگ لڑ رہیں ہیں۔قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستانی حکومت کشمیری کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا کے سامنے کشمیری عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیاہے۔

سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -