خیبر پختونخوا میں سب سے بڑے بالا کوٹ ہائیڈ روپاور پراجیکٹ کاآغاز

  خیبر پختونخوا میں سب سے بڑے بالا کوٹ ہائیڈ روپاور پراجیکٹ کاآغاز

  

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخواحکومت رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کا آغاز کرے گی۔اس سلسلے میں بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کوشروع کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کی تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے اورٹینڈرنگ کے بعد معاہدے کیلئے بھی اجازت لے لی گئی ہے۔محکمہ توانائی کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے ملازمین کے سروس سٹرکچرمیں اصلاحات لاتے ہوئے ملازمین کے نئے سروس رولزکی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان امورکی منظوری پیڈوبورڈآف ڈائریکٹرز کے منعقدہ48ویں اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈنثارمحمد خان میں دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری توانائی ظفرالاسلام خٹک،حسن ناصرخان، عبدالصدیق،ارباب خداداد، بخت زمان اورچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان سمیت دیگر بورڈ ممبرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے بتایا کہ بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ صوبے کے لئے توانائی کا اہم ترین اورسب سے بڑا منصوبہ ہے جس کی جلد تکمیل ممکن بناناہمارے لئے بڑاچیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے سروس رولز سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔آخر میں پیڈوبورڈ نے ریفارمز کمیٹی میں بورڈ ممبرز حسن ناصر اورعبدالصدیق کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ہائیڈرو پاور پراجیکٹ

مزید :

صفحہ آخر -