کورونا سے متاثرہ سعودی شہری نے گھر والوں کو مہلک مرض سے بچا لیا

کورونا سے متاثرہ سعودی شہری نے گھر والوں کو مہلک مرض سے بچا لیا

  

ریاض(آئی این پی) سعودی وزارت صحت نے کہاہے کہ مقررہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے متاثرہ شخص نے اپنے گھروالوں کو اس مہلک مرض سے بچا لیا۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے سماجی دوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے مملکت کے مشرقی ریجن میں ایک کووڈ 19 کے مریض کو جب یہ معلوم ہوا کہ وہ اس وبائی مرض کا شکار ہو چکا ہے تو اس نے وزارت صحت کے ضوابط پر عمل شروع کرتے ہوئے خود کو ”کورنٹائن“کرلیا جس کی وجہ سے گھر کے سات افراد اس مرض سے محفوظ رہے۔ ویب نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے خود کو اپنے کمرے تک محدود رکھا جس کی وجہ سے اس کے گھر والے بھی محفوظ رہے اگر وہ شخص اپنے مرض سے لاعلم رہتا تو دیگر افراد بھی کورونا کا شکار ہو جاتے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی مد میں سب سے اہم سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ہے جس کے سبب اس مہلک مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

سعودی شہری

مزید :

صفحہ آخر -