قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہونگے

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہونگے

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارا ہوں گے جن میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف امور پر بحث کی جائے گی، جبکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دیئے جانے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے سخت احتجاج کیئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو سہ پہر چار بجے دوبارا ہو گا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دیئے جانے،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی پر اپوزیشن کی جانب سے سخت احتجاج کیئے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی دو روزہ وقفے کے بعد(آج) پیر کو سہ پہر چاربجے دوبارا ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مختلف نئے بل بھی پیش کیئے جائیں گے،اجلاس میں اہم قراردادوں کے علاوہ مختلف امور پر بحث کرنے کی تحاریک بھی پیش کی جائیں گی۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -