کشمیر کمیٹی جدہ نے 19جولائی 1947ء کی قرار داد الحاق پاکستان کی حمایت کر دی

  کشمیر کمیٹی جدہ نے 19جولائی 1947ء کی قرار داد الحاق پاکستان کی حمایت کر دی

  

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی)کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری،ممبران نصر اقبال سردار خان، سردار اقبال یوسف، ڈاکٹر مجاہد ظفر، محمدعامل عثمانی، اور پرویز یوسف مسیح نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 ء کو سرینگر میں مسلم کانفرنس کی انسانی اور جمہوری بنیا د پر الحاق پاکستان کی قرارداد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔کشمیر کمیٹی جدہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا بھارت جتنے بھی مظالم ڈھا لے غیور کشمیری جدو جہد آزادی کسی طور بھی ترک نہیں کریں گے،عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دلوانے کا وعدہ پوراکرنا ہوگا۔یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری 19 جولائی کو ”یوم الحاق پاکستان“ مناتے ہیں۔19 جولائی1947 ء کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم مسلم کانفرنس کے تاریخی اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارد پیش کی گئی، جسے اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا، اور اسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم کے فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کہ کشمیری جس ملک کیساتھ چاہیں الحاق کرلیں۔

مسعود احمد پوری

مزید :

صفحہ آخر -