پائلٹس لائسنس منسوخی کے بعد 8 افراد کی لسٹ جاری، ایئر ہوسٹس شامل

پائلٹس لائسنس منسوخی کے بعد 8 افراد کی لسٹ جاری، ایئر ہوسٹس شامل

  

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے جن17 پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں سے 8 کی فہرست جاری کی گئی ہے،بتایا گیا ہے کہ ایک ایئرہوسٹس کا لائسنس بھی منسوخ ہواہے۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق پائلٹوں میں 5فرسٹ آفیسراور 3کپتان ہیں۔ترجمان کے مطابق لائسنس تحریری امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر منسوخ ہوئے ہیں۔ لائسنس منسوخ کیے جانے والے پائلٹوں میں کیپٹن یحییٰ مصورسندیلہ، ثقلین اختر، محمد عزیر جاوید اور وسیم اختر شامل ہیں۔ ایئرہوسٹس شمائلہ مجید کے ساتھ کیپٹن سید سلیم علی، علی حسن یزدانی اور طلحہ احمد خان بھی شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -